ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا

Mon, 25 Sep 2017 22:00:52    S.O. News Service

نئی دہلی،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جن سنگھ کے صدر پنڈت دین دیال اپادھیائے کی قوم کی تعمیر میں اہم ترین شراکت اور ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم مسٹر مودی نے ان کے جنم کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، "میں نے دین دیال جی کی جنم صدی پر دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔" غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت پنڈت دین دیال اپادھیائے جنم صدی گزشتہ سال سے ہی دھوم دھام سے منا رہی ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں ان کی یاد میں پروگرام بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔


Share: